کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 12, 2024

آسٹریلیا کی انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 28 رنز سے شکست

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 28 رنز سے شکست دے دی۔ تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 19.3 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 59, میتھیو شارٹ 41 نے اور جوش انگلس نے 37 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے 3، جوفرا آرچر اور ثاقب محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں میزبان انگلش ٹیم 19.2 اوورز میں 151 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ لیام لیونگسٹن 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کینگروز کی جانب سے سین بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زامپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹریوس ہیڈ پلیئر آف دی میچ قرار پائے