وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل جناب آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل ویلاسکو کا خیرمقدم کیا اور آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ماہی گیری اور سمندری تجارت کو وسعت دینے، سمندری وسائل کی تلاش، ساحلی سیاحت کو فروغ دینے اور شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کوششوں کے ذریعے اور آئی ایم او اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمندری اخراج کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کی تجدید کی۔
سیکرٹری جنرل ویلاسکو نے وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ترقی کے لیے اپنے بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے اور عالمی میری ٹائم کمیونٹی میں اس کے کردار کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی بحری برادری میں پاکستان کی فعال شرکت کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے IMO آئی ایم او کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔