عالمی مالیاتی فنڈ سےتمام معاملات خوش اسلوبی کیساتھ طے پا گئے، وزیرخزانہ
عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گئے ۔حتمی شکل رواں ماہ بورڈ کے اجلاس میں دی جائے گی ۔کلیدی کردار پر وزیراعظم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں ۔ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب۔