فیصل آباد: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فیصل آباد میں بورڈ آف گورنرز کے 74ویں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کو چیمپئنز کپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بورڈ آف گورنرز نے ٹورنامنٹ کی میڈیا کوریج، کمرشلز اور سپانسرشپ کے لئے محسن نقوی کی کوششوں کو سراہا اور چیمپئنز کپ کو پی سی بی کے آئین 2014 میں شامل کرنے کی تجویز دی۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری آئے گی۔ بورڈ آف گورنرز نے فیصل آباد میں شائقین کا زبردست جوش وخروش دیکھ کر اقبال اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی بھی تجویز دی