ہاکی

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 13, 2024

چین کے شہر ہولینبیورایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا پانچواں میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
چین کے شہر ہولینبیور میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی تھی۔ پاکستان کے پہلے دو ملائشیا اور کوریا کے خلاف میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوئے تھے۔ جبکہ تیسرے میچ میں جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا۔