موسم

  • Sep 13, 2024

خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب ،کشمیر ،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43،سبی 42اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔