جنگ کا تیرہواں روز، 13 ستمبر1965
جنگ کا تیرہواں روز، 13 ستمبر1965۔۔۔بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا،،،،پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر لیا ۔ ۔۔ پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوششوں کو ناکام بنا یا۔بھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہا۔۔مجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کر دیا ۔پاک فضائیہ نے جموں ائیر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کر دئیے۔سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا۔عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دئیے ۔۔پاک فوج کی مسلسل کامیابیوں سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔۔بھارت کو نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی مکمل شکست سے دوچار ہوا۔