شجرکاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری
وزیراعلی پنجاب شجرکاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ،لاہورمیں پودا لگایا ۔سکول پرنسپل سید عبد الواحد اور طالب علموں نے خواجہ احمد حسان کا بھرپور انداز میں استقبال کیا۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے تاکہ ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ بچوں کو بھی شجرکاری کی جانب راغب کرناچاہیئے تاکہ آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔