اہم خبریں

  • Sep 13, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت

ایس سیم ای کا شعبہ قومی ترقی کا انجن ہے، وزیراعظم

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی برآمدات کو توسیع دینا ملکی معیشت کے لیے نا گزیر ہے، وزیراعظم

سمیڈا کے بورڈ کو فی الفور فعال کیا جائے، وزیراعظم

بڑے نجی کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر چلیں، وزیراعظم

ہماری آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق تمام فیصلوں میں خواتین کاروباری افراد کو خصوصی طور پر شامل جائے، وزیراعظم

برآمدات کے لیے تیار کی جانے والی تمام مصنوعات بین الاقوامی معیارات پر لائے جائیں، وزیراعظم

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، بریفنگ

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو منافع بخش بنانے، ان کی آسان اقساط پر قرضوں تک رسائی، ایس ایم ایز کے ذریعے برآمدات میں اضافے، خواتین کو کاروبار میں سہولت اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی

ریسائیکل کیے جانے والے مواد سے ٹیکسٹایل مصنوعات بنانے والی ٹیکنالوجی کے تعارف سے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے گا، بریفنگ

نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کے لیے حکومت معاونت کرے گی، بریفنگ

سمیڈا کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے تمام پالیسیوں کی تشکیل تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جائے گی، بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، صدر ایف پی سی سی ائی اور سٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر ارکان شریک تھے۔