دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے پرپیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے پرپیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان کی آبی اور خوراک کے تحفظ کے لیے کلیدی منصوبہ ہے ۔۔منصوبے میں تساہل اور غیر ضروری التوا کی وجہ سے اس کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔سابق حکومت کی نااہلی کا خمیازہ ہر شعبہ میں بھگت رہے ہیں۔ دسمبر 2020 میں فناسنگ حاصل کیے بغیر جلد بازی میں تعمیر شروع کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیری لاگت میں اضافے کی ذمہ داری سابقہ نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے۔