وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا منکی-پاکس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس.
منکی پاکس سے بچاؤ کی تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں. وزیرِ اعظم
عوام کو منکی پاکس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے. وزیرِ اعظم
ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی داخلی راستوں پر اسکیننگ یقینی بنائی جائے. وزیرِاعظم
اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو فی الحال منکی پاکس کے حوالے سے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں. وزیرِ اعظم
تمام ادارے بالخصوص وزادت صحت، این ڈی ایم اے منکی پاکس کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں. وزیرِ اعظم کی ہدایت
منکی پاکس سے متاثرہ افراد کیلئے قرنطینہ سینٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم
اجلاس کو منکی پاکس کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.
براعظم افریقا اس وقت منکی پاکس سے سب سے ذیادہ متاثر ہے. بریفنگ
پاکستان میں متاثرہ افراد میں منکی پاکس کی کلیڈ ٹو(Clade-II) قسم پائی گئی ہے جو قدرے کم خطرناک ہے. بریفنگ
پاکستان میں 14 اگست سے اب تک صرف 5 مریضوں میں اسکی تشخیص ہوئی. بریفنگ.
منکی پاکس کے متاثرہ افراد میں بیرون ملک سے پاکستان آنے کے بعد اس مرض کی تشخیص ہوئی. بریفنگ.
منکی پاکس کی صورتحال پر روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ اجلاس این سی او سی میں منعقد ہو رہا ہے. بریفنگ
وزارت خارجہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے. بریفنگ.
منکی پاکس کے حوالے سے حکام کی ٹریننگ کی جا چکی. بریفنگ
صوبوں کو منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان خرید کر اسٹاک کرنے کی ہدایت کی جا چکی. بریفنگ
منکی پاکس کے حوالے سے اقوم متحدہ کے اداروں اور شراکتی اداروں سے مشاورت جاری ہے. بریفنگ
منکی پاکس کے حوالے سے ملک گیر ہیلپ لائن 1166 کو فعال کر دیا گیا ہے. بریفنگ
عوام کی آگاہی کیلئے این آیی ایچ، وزارت صحت اور میڈیا پر منکی پاکس کے حوالے سے معلومات فراہم کی جار ہی ہیں. بریفنگ.
چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں قرنطینہ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں. بریفنگ
پاکستان میں اب تک 6 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے. بریفنگ
اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹریز نے بھی بریفنگ دی.
وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اور وزارت صحت کو منکی پاکس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت.
اجلاس میں وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت مختار احمد بھرتھ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلی حکام کے ساتھ ساتھ صوبائی چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی.