گورنرخیبر پختونخو فیصل کریم کنڈی کا عید میلادالنبی کے موقع پر پیغام
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عید میلادالنبیۖ 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ سیرت نبوی ۖ صرف عالم اسلام نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نمونہ حیات ہے،نبی کریم ۖ کے اتحاد، محبت ،صلہ رحمی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنانا ہے۔گورنر نے کہاکہ نبی کریم ۖکی تعلیمات کے مطابق ہمیں عدل و انصاف، بھائی چارے کو فروغ دینا ہے،سیرت نبوی ۖ بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سیرت نبوی ۖ میں اخلاقیات، معاشیات، گھریلو و اجتماعی زندگیوں اور روزمرہ کے معاملات میں مکمل رہنمائی کی گئی ہے، ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہمیں اپنے کردار، گفتار اور عملی نمونہ سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم ایک عظیم پیغمبر کے پیروکارہیں۔