ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان
آئندہ بارہ گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے تاہم با لائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا،تاہم بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لسبیلہ 08، بار کھان 05، چترال اور میر خانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ گرم مقام نوکنڈی رہا جہا ں پردرجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،بھکر اورسبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا