ٹاپ سٹوری

  • Sep 18, 2024

روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورشک2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ اسلام آبادا ئیر پورٹ پر یورپ کیلئے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری سفیر شفقت علی خان،روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی اورپاکستان میں روسی سفیر  البرٹ پی خوریون نے اسقبال کیا۔ روسی نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔