ٹاپ سٹوری

  • Sep 19, 2024

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں،چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں، انتخابات میں سب سے اہم شواہد ووٹ ہوتے ہیں، فارم 45 پریذائیڈنگ افسر بھرتا ہے، بیلٹ باکس کھلنے کے بعد فارم 45 کی حیثیت نہیں رہتی۔ پی بی چودہ نصیر آباد میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کی جانبداری سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے تین رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حقائق اور شواہد پر فیصلہ کرتی ہے۔ پریزائیڈنگ افسران کی جانبداری ثابت کرناضروری ہے، وہ دشمن بھی ہوں تو فیصلہ ووٹ پر ہی ہوگا۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے غلام رسول کی درخواست خارج کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے محمد خان لہری کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا۔