بین الاقوامی

  • Sep 19, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیلی قبضے کیخلاف قرار داد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیلی قبضے کیخلاف قرار داد منظور کرلی ۔ قرار داد کے حق میں 124ملکوں نے ووٹ دیااور 14 نے مخالفت کی۔ جنرل اسمبلی کی قرار داد میں اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں اسرائیل سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ جارحیت ختم کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرے اورعالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔