قومی

  • Sep 19, 2024

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت

الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی ۔۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کے شو کاز نوٹس کا جواب د ے دیا گیاہے۔۔ رکن بنچ نے استفسار کیا کہ ہم نے جیل سے ویڈیو لنک حاضری کا آرڈر دیا تھا اس اس کا کوئی اثر ہوا، جس پر ڈی جی لا ء ونگ نے جواب دیا کہ ہم نے اس حوالے سے جیل حکام کو خط لکھا تھا۔ رکن بنچ نے استفسار کیا کہ کیوں جیل حکام نے جواب نہیں دیا، جس کو نوٹس بھیجا تھا اس کو بلائیں ،کیس کی سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔۔