ٹاپ سٹوری

  • Sep 20, 2024

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اہم اجلاس

ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : وزیر اعظم

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے : وزیراعظم

محصولات میں بہتری سے عوام کو سروسز کی فراہمی اور سوشل سیکٹر میں بہتری آئے گی : وزیراعظم

ایف بی آر کا انفورسمینٹ کا نظام بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ؛ وزیراعظم کی ایف بی آر کے انفورسمینٹ کی نظام کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف

اچھے ٹیکس دہندگان کو دعوت دیں اور ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر ان سے مشاورت کی جائے اور تجاویز لی جائیں: وزیراعظم کی ہدایت

ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان کے حوالےسے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کی ہدایت کی اور ایف بی آر کو ان تجاویز پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر تفصیلی تبدیلیوں کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت : وزیراعظم

نجی شعبہ کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ؛ فعال اور خوشحال نجی شعبہ ملکی معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہے : وزیراعظم

وزیراعظم کی ایف بی آر کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی تاکید

وزیراعظم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات تیز تر کرنے کی ہدایت

اجلاس کو ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ

ایف بی آر پلان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال ، ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لئے ایمانداری کے ساتھ کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کو بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی شامل ہے : بریفنگ

یہ پروگرام ایف بی آر کے افسران اور ماہرین نے چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ مل کر گزشتہ چالیس دن میں مرتب کیا ہے: بریفنگ

اس پروگرام سے معاشی ترقی کا سفر روکے بغیر بہتر انداز میں زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جا سکے گا اور ہر طبقے میں سے پورا ٹیکس دینے والے لوگوں کو مزید آسانیاں دی جائیں گی : بریفنگ

تجاویز کے مطابق وقت پر پورا ٹیکس ادا نہ کرنے والے اور فراڈ میں شامل افراد کے خلاف سخت اقدامات اور لین دین پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں جس سے معاشرے میں ٹیکس چوری کے رحجان کو روکا جا سکے گا : بریفنگ

ان اقدامات کا نفاذ اچھے ٹیکس دہندگان سے وسیع مشاورت کے بعد ہو گا : بریفنگ

اجلاس نے ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے انتظام کے حوالے سے ایف بی آر کے ہوم گرون ٹرانفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی

یہ پلان وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے ملک کے دیگر معاشی اور ٹیکنالوجی ماہرین کے ساتھ مل کر ، گزشتہ پچیس برس کی ٹیکس وصولی کا تفصیلی تجزیہ کے بعد ترتیب دیا ہے : بریفنگ

ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کی آڈٹنگ کی استعداد بڑھائی جائے گی : بریفنگ

پہلے مرحلے میں ملک کو 32 فیصد ٹیکس ریونیو دینے والے لارج ٹیکس پیئرز یونٹ ،کراچی میں اچھی کارکردگی اور دیانت دار افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کو اپنا کام کرنے کے لئے آڈیٹرز اور ماہرین کی خدمات حاصل ہوں گی؛
عمدہ کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملے کو اعزازیے بھی دئے جائیں گے اور بڑی قلیل مدت میں اس ماڈل کو تمام ملک میں نافذ کیا جائے گا : بریفنگ

ایف بی آر افسران کو کامن ٹرینگ اور اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرامز کے بعد ملک کی بہترین یونیورسٹیوں سے پروفیشنل ڈگری پروگرام پورا کرنا ہو گا : بریفنگ

کسٹم ڈیوٹی کی چوری کی روک تھام کے لئے اپریزمننٹ اور اینفورسمنٹ کا ایسا پروگرام تشکیل دیا ہے جس کے نتیجے میں اپریزر اور انسپکٹر کو پہلے سے اپنی اسائنمنٹ کا معلوم نہیں ہوگا اور کام کے دوران ان کی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی : بریفنگ

کسٹمز انسپکٹرز کو اچھی کارکردگی پر پذیرائی اور تاخیری حربے اور بدعنوانی پر سخت سزا دی جائے گی : بریفنگ

اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ایف ڈبلیو او کی معاونت سے نئی چیک پوسٹوں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر احمد ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبد العلیم خان ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، اٹارنی جنرل منصور اعوان ، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد ، چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔