وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ز یر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 77 اقدامات، 70 منصوبے،اور 7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ کو بتا یا گیا کہ صوبے میں عوام کی بھلائی کی 287 سکیموں پر غور ہوا ۔۔ ۔اجلاس میں زراعت، موسمیات، آئی ٹی، سماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترقیاتی سکیموں کے لئے 278 ارب روپے مختص کئے گئے، جبکہ 83 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ منصوبوں پر پیش رفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔ ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی بھلائی کےمنصوبوں کی شفافیت ، عمل درآمد کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔