ابو ظبی پورٹس کے سی ای او شپنگ اینڈ ٹرانسشپمنٹ کی نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات
ابو ظبی پورٹس کے سی ای او شپنگ اینڈ ٹرانسشپمنٹ امیر مغامی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع خصوصاً ہوا بازی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔