شہدائے پولیس کو سلام
شہدائے پولیس کو سلام۔۔ کا نسٹیبل راشد علی نے بہادر ی کی مثال قائم کرتے ہوئے عوام کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔۔۔ انہوں نے 17 جنوری 2022 کو کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔۔اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔۔کانسٹیبل راشد علی شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ میرے خاوند انتہائی شفیق اور دلیر انسان تھے۔شہید راشد علی کی بیٹیوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بابا نے عوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔۔