ملاقات میں زرعی تجارت بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
روس کے نائب وزیر زراعت سرگئی لیون نےوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔۔اس موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت خصوصاً زرعی تجارت بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ۔۔ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان زرعی تجارت میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔۔۔فریقین نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر تحائف کابھی تبادلہ کیا۔۔۔