قومی

  • Sep 20, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے (ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی واقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی معاشی و سیاسی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔۔۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بہتر مفاد کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کردار ادا کرنا ہوگا۔