قومی

  • Sep 20, 2024

لاہور،گورنر پنجاب سے آذربائیجان کےسفیر کی ملاقات

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ،مشترکہ مذہب ،ثقافت اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں ۔۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔