قومی

  • Sep 20, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں نعتیہ مقابلہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں نعتیہ مقابلہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔
مختلف سکولوں ، کالجوں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے نعتیہ مقابلے میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان ،ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروس تھے۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر مسز نسرین اختر مرزا ، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی ، پروفیسر امتیاز مدنی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اخر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات اور قرآن پاک تقسیم کیے گئے۔