مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی حل ناگزیر ہے،امریکہ
امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی حل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کاسفارتی حل ممکن ہے ۔ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی ۔
دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ جنوری میں صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل ممکن نہیں ہے۔