ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے جے یو آئی کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری کی ملاقات
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات ۔۔۔باہمی دلچسپی کے امور، صوبہ بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔۔۔ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ ۔۔۔اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان۔