قومی

  • Oct 04, 2024

پاک فوج کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئےاستور میں فری لانسنگ حب

پاک فوج کی جانب سےگلگت بلتستان کےعوام کیلئے ضلع استور میں فری لانسنگ حب کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔ فری لانسنگ حب ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ضلع استور میں قائم کیا گیا ۔ سکول کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیچر نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئےپاک فوج اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کاشکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کیلئےافواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ ہے جو ہمارے بچوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔