سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس آئیں گے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں۔ سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس آئیں گے۔ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنرسمیت قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔