مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق ہوا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ارجنٹائن کیساتھ لائیوسٹاک، کھیلوں کےسامان اور آلات جراحی کے شعبے میں تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ارجنٹائن سفیر نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تجارت کے فروغ کیلئے حکومتوں کے مابین اورکاروبار کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔