ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کو ڈی ایل ایس میٹھڈ کے تحت8وکٹوں سے شکست
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت 8وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئےمیچ میں انگلش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے45.1اوورزمیں 209رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لیام لیونگسٹن 48رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سام کرن نے 37رنز کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے گوداکیش موتی نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو 15اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے81رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ ایک گھنٹے کی تاخیر سے میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو35اوورزمیں 157رنزکا ہدف ملا، جو انہوں نے 25.5اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایون لوئس نے94رنز کی اننگز کھیلی۔ لوئس پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔