قومی

  • Nov 02, 2024

ایف سی بلوچستان کی جانب سے ایف سی پبلک سکول خاران میں سائنسی نمائش

ایف سی بلوچستان کی جانب سے ایف سی پبلک سکول خاران میں پہلی سائنسی نمائش کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف سکولوں اور کالجوں کےطلباء نےبھرپورشرکت کی۔نمائش میں مختلف پراجیکٹس پیش کیے گئےجنہیں خوب سراہا گیا۔ اس نمائش کا مقصد سائنسی میدان میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنے سائنسی پراجیکٹس کے زریعےاپنی صلاحیتیں دنیا کو دیکھا سکیں۔ نمائش میں طلباء کی جانب سے مجموعی طورپر 60سے زائد مختلف پراجیکٹس پیش کیے گئے۔
تقریب کے آخرمیں طلباء اور اساتذہ کو انعامات اور تحائف سے نوازا گیا۔