تربت میں ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز کیڈٹ کالج تربت میں خواتین کیلئے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔تربت میں مرض کی آگاہی کیلئے مختلف جگہوں پر پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے تھے ۔کنونشن میں مختلف کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر بریسٹ کینسر سے متعلق سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا اور اس موذی مرض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تربت شہر میں یہ کنونشن خواتین کی صحت اور موذی امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے-