وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ۔ قانون شکنوں کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر عمل پیرا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ۔۔قانون شکنوں کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر عمل پیرا۔سیاسی شعبدہ بازی کا ایک اور مظاہرہ۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔ احتجاج کے دوران حراست میں لئے گئے 42 ریسکیو اہلکاروں کی ون سٹیپ پروموشن اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا بھی اعلان کیا۔آئین اور قانو ن پر یقین رکھنے والوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اس اقدام پر کئی سوالات اٹھا دیے ۔ کیا ان اہلکاروں نے کوئی قومی خدمت انجام دی؟۔ کیا علی امین گنڈا پور کا یہ اقدام قانون توڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف نہیں۔؟ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا یہ اقدام اصل میں صوبے کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔