سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس: کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز کی تعدادبڑھانے کی منظوری دیدی
سینیٹ کی قانون وانصاف کی مجلس قائمہ نے اکثریت رائے سے سپریم کورٹ ججز کی تعدادبڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فاروق حامد نائیک کی صدارت میں ہوا جس میں سینیٹر محمد عبدالقادر کے سپریم کورٹ نمبر آف ججز ترمیمی بل 2024پر غور کیا گیا۔۔۔ ارکان کمیٹی نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ۔۔۔محرک سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ججز کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے ۔۔۔قائمہ کمیٹی نے دوسرے ملکوں کی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے حوالے سے بھی غور کیا اور اکثریت نے ججز کی تعداد 25کرنے کی منظوری دی۔۔۔ اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق حامد نائیک نے کہا ہزاروں مقدمات زیر التواءہیں ۔ ۔۔ایسے میں ججز کی تعداد بڑھا کر بر وقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔۔۔