وزیر داخلہ سے ایف سی میں تعینات پولیس افسران کی ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونے والے پولیس افسران نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ محسن نقوی نے افسران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں ایف سی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی میں ایف سی کے 10 بہادر جوانوں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔ ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو اپنے کردار اور جانفشانی سے عوام کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجموعی ساکھ کو بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ روایتی تعلقات کی بجائے لوگو ں سے مضبوط تعلق استوار کریں اور اچھے کامو ں میں نام پیدا کریں جوآپ کی پہچان بنے