وزیراعظم محمد شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب: سعودی عرب کا پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب خلیجی ملکوں کے ساتھ اقتصادی شراکت داری اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کا سبب بنا۔ حال ہی میں سعودی عرب نے پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان،سعودیہ کے مابین طے پانے والے سمجھوتوں کے تحت سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے،