جاپان کا ایک منفرد کارنامہ: دنیا کا پہلا لکڑی کا مصنوعی سیارہ تیار کرلیا
جاپان کا ایک منفرد کارنامہ ۔۔۔! دنیا کا پہلا لکڑی کا مصنوعی سیارہ تیار کرلیا۔
جاپانی سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی سیارہ (لگنو سیٹ) کیو بائیڈ کرافٹ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعہ اگلے ہفتے خلاء میں چھوڑا جائے گا اس تجرباتی سیارے کو کیو ٹو یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تیار کیا ہے جس کی جسامت محض 10سنٹی میٹر ہے۔ لگنو سیٹ جو لاطینی لفظ لکڑی کے نام پر رکھا گیا ہے ،یہ چھ ماہ کے لیے مدار میں رہے گا،جانچ کرے گا کہ مواد کس حد تک انتہائی ماحول کا مقابلہ کر سکتا ہے۔