بین الاقوامی

  • Nov 02, 2024

امریکی انتخابات ،5نومبر کو عوام 47 ویں صدر کا انتخاب کریں گے

امریکہ میں پانچ نومبر کو عام انتخابات ہورہے ہیں ۔۔الیکشن میں لاکھوں رائے دہندگان 47 ویں امریکی صدر کا انتخاب کریں گے ۔۔ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس اورریپبلک پارٹی کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔۔دونوں امیدوار اس وقت اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں
نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے وسکونسن ریاست میں انتخابی مہم کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے انتخابات میں زور وشور سے حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔۔ ہیریس نے متوسط ​​طبقے کے ٹیکسوں میں کٹوتیوں پر زور دیا۔۔انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کے منصوبے کیلئے میری حکومت مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ بزرگوں کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی اٹھائے گی ۔۔
مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بہتری کیلئے عوام ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دیں ۔۔انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ امریکہ کی آج کی صورتحال بہتر ہے یا چار برس پہلے بہتر تھی ۔۔ ٹرمپ نے عوام سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا ۔۔