میلبرن:آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز: پاکستانی کھلاڑیوں کی دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں شرکت
آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے میلبرن میں دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
تربیتی سیشن میں ون ڈے سکواڈ کے تمام کھلاڑی شریک ہوئے۔ کرکٹرز نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز پیر کو میلبرن میں ایک روزہ میچ سے ہو گا ۔