قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کا اعزاز
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔
ایم سی جی حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد بابراعظم نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کیا۔ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔ بابراعظم نے 2022کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں ہی کھیلا تھا۔