انٹرٹینمنٹ

نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے تقریب

نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلی حاجی گلبرخان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سہولیات کی کمی کے باوجود سیاحت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان، خاص طور پر گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں موجود وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔سفیرنےنیویارک ٹریول شو میں پاکستان کی نمائندگی پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا