Menu

ایس آئی ایف سی اور پاکستان اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے صنعت کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے" صنعتی پارکس" کے قیام پر کام ہو رہا ہے ۔اس سلسلے کی ابتدا ملیر میں انڈسٹریل پارک کے قیام سے کی جا رہی ہے جس سے کاروباری اداروں کو اہم تجارتی اور لاجسٹک راستوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی ملےگی ۔ملیر انڈسٹریل پارک ایک کاروباری پارک یا آفس پارک کی مانند ہوگا جو بھاری صنعت کے بجائے چھوٹی صنعتوں اور مختلف صنعتی دفاتر پر مشتمل ہوگا ۔ اس منصوبے کےتحت پہلے پانچ سالوں میں دو لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ منصوبے سے بہترین استفادہ کرنے کیلئے کراچی کی ایک معروف کمپنی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو بھی ملیر انڈسٹریل پارک کی ایڈوائزری کونسل میں شامل کیا جائے گا ۔۔ نیشنل ہائی وے اور ملیر ایکسپریس وے سمیت بڑی شاہراہوں کے سنگم پر واقع یہ پارک کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست جڑتا ہے، جو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں تک فوری اور موثر رسائی کو یقینی بنا ئے گا ۔۔ بلا شبہ ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے نئے صنعتی پارکوں کے قیام کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ اورروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جو قومی معیشت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔