موسم

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں میں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگاجبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پرگرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔تاہم مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سےدرمیانی دھندپڑنےکی توقع ہے۔اور اب تک کےکم سےکم درجہ حرارت:۔لیہہ منفی11،استور،گوپس،زیارت منفی6،کالام،قلات منفی5،بگروٹ،سکردو،گلگت منفی4،پاراچناراورکوئٹہ میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا