Menu

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پرہلکی بارش/ہلکی برفباری ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08، قلات ، اسکردو ،گوپس،زیارت منفی07، کوئٹہ منفی05،بگروٹ منفی 04،استور،ہنزہ،مالام جبہ،پاراچنار اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔