کرکٹ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل بنک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کاجائزہ لیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،ایف ڈبلیو او حکام نے چیئرمین پی سی بی کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی، محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے سکور سکرین کو مناسب جگہ پر نصب کرنے اورشائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کو سٹیڈیم کے قریب کرنے کی بھی ہدایات دیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے لئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے،دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے آ رہی ہیں۔ سٹیڈیم کی برقت تکمیل کےلئے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام مزید تیز کیا جائے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا