Menu

دو عشروں سےفٹبال کے میدان پر حکمرانی کرنے والے سٹار فٹبالر ’’کرسٹیانو۔رونالڈو‘‘ نے اپنی چالیسویں سالگرہ منا لی۔
رونالڈ و فٹبال کی تاریخ میں 900 سے زائد گول کرنے والے دنیا کے واحد فٹبالر ہیں۔ انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے علاوہ مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، یووینٹس اور النصر کی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے 923 گول سکور کئے۔ کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا کی جانب سے پانچ بار دنیا کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سٹار فٹبالر کو 5 مرتبہ ’’بلون ۔ڈی ۔آر‘‘ ایوارڈ، ریکارڈ 3 بار یوئیفا مینز پلئیر آف دی ائیر ایوارڈ اور 4 مرتبہ یوروپئن گولڈن شوز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
رونالڈو کے فینز نے اپنے اپنے ممالک میں فیورٹ ہیرو کی سالگرہ منائی اور رونالڈو کے کیچ۔فریز’’SIUU‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں کرسٹیانو رونالڈو کے 12فٹ طویل کانسی سے بنےمجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔بولیویا میں بھی شائقین نے رونالڈو کی سالگرہ کا جشن منایا۔