Menu

سعودی پروفیشنل فٹبال لیگ میں النصر نے ’الفیحاء‘ کو شکست دے دی۔
ریاض میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے تین گول سے کامیابی سمیٹی۔ الفیحاء کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے 22ویں منٹ میں ’ جان۔ڈوران‘ نے گول کرکے النصر کو برتری دلائی، 72ویں منٹ میں ڈوران نے برتری دوگنی کردی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے74ویں منٹ میں کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر النصر اور القادسیہ کے41،41پوائنٹس ہیں، گولز کے فرق کی بنیاد پر النصر تیسرے نمبر پر ہے۔الاتحاد49پوائنٹس کے ساتھ پہلے، الہلال 46پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔