Menu

ارجنٹینا پریمیرا ڈویژن کے اپرٹورا فٹبال ٹورنامنٹ میں بوکا جونئیورز نے ’انڈیپینڈینٹے۔ ریواڈاویا ‘کو ہراکر دوسری کامیابی سمیٹی۔
بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بوکا جونئیر نے’ ریواڈاویا‘ کو دو گول سے شکست دی، حریف ٹیم کوئ گول نہ کر سکی۔ جونیئرز نے دونوں گول دوسرے ہاف میں کئے۔میگوئل۔میرینٹل نے دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی ۔پانچ منٹ بعدریواڈیویا کو بھی گول کرنے کا سنہری موقع ملا تاہم’ شیکو۔اسٹڈر‘ کی والی کراس بار سے ٹکرا گئی۔ کھیل کے 75ویں منٹ میں ’ایکسیکوئیل۔زیبالوس‘‘ نے میچ کا دوسرا اور آخری گول کرکے بوکا جونئیرز کو پانچ میچز میں دوسری فتح دلائی۔ اس کامیابی کے بعد بوکا جونئیرز کی ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔