فٹ بال

گوجرانوالہ میں پاکستان آرمی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ

گوجرانوالہ میں پاکستان آرمی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ ریجن سےسیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، وزیرآباد، گوجرانوالہ کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آرمی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں گراس روٹ لیول تک سلیکشن موثر بنانے کے لئے تحصیل اور گاؤں کی سطح پر ایکٹیویٹیس کو یقینی بنایا گیا تا کہ ہر ایک فٹبال پلیئر کو اپنی صلاحیات منوانے کا موقع مل سکے۔ آرمی فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل اور اس میں پاکستان کی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ فٹبال کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ٹینک، بکتربند گاڑیوں، گنز سے متعارف کروایا گیا اور براق پارک اور لائبریری کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا